شمالی وزیرستان، پاک فوج کے 3 جوان وطن پر قربان

0
75

شمالی وزیرستان، پاک فوج کے 3 جوان وطن پر قربان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں.

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں،شہدا میں سپاہی ساجد، ریاست اور بابر شامل ہیں، دھماکے میں ایک جوان زخمی بھی ہوا جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا،شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان گشت پر مامورتھے،

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اقبال وزیر پر فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ کا واقعہ اسوقت پیش آیا جب وہ سفر میں تھے،اقبال وزیر کی گاڑی کو سنائپر گن کے ذریعے نشانہ بنایا گیا .اقبال وزیر محفوظ رہے تا ہم گاڑی کو نقصان پہنچا تھا.

اس سے قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک فوج پر فائرنگ کی گئی تھی، اباخیل میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید اور ایک زخمی، جوابی کاروائی کے دوران پی ٹی ایم کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے،
واضح رہے کہ دو ماہ قبل جولائی میں بھی دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے چھ جوان شہید ہو گئے تھے،

ماہ جون میں بھی پاک فوج کی گاڑی کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا جس سے ایک فوجی جوان شہید ہو گیا تھا، جون میں ہی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 5 سپاہی شہید 31 زخمی ہو ئے.

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پر شمالی وزیرستان میں سنائپر گن سے فائرنگ

ماہ مئی میں شمالی وزیرستان کے علاقے شوال ویلی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ مکی گڑھ پر حملہ کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا .

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم ایک بار پھر متحرک ہو چکی ہے، ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر ہونے والے حملے میں پی ٹی ایم ملوث ہے ،

پی ٹی ایم نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیوں‌ کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ساری حقیقت بیان کر دی

پی ٹی ایم ماضی میں بھی پاک فوج پر حملوں میں ملوث‌ رہی ہے ،وزیرستان میں پی ٹی ایم کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے حوالہ سے تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، رپورٹ میں پی ٹی ایم کے دوایم این ایزکو واقعے کا مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے.

واضح رہے کہ پی ٹی ایم نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے. پی ٹی ایم کے دو اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا گیا تھا

 

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

Leave a reply