سیاہ فام فلوئیڈ کی ہلاکت پر پرتشدد مظاہروں نے واحد سپر کا بھرکس نکال دیا ہے

0
17

سیاہ فام فلوئیڈ کی ہلاکت پر پرتشدد مظاہروں نے واحد سپر کا بھرکس نکال دیا ہے۔

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، سینئر صحافی وا ینکر پرسن کامران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہاں کا کورونا کونسا کورونا ہم پاکستانیوں کو روتے ہیں کہ SOPs کو روند دیا مگر ہفتہ ہو گیا سیکڑوں امریکی شہروں میں لاکھوں شہری نسلی منافرت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں ہوئے ہیں بلا کی لوٹ مار پولیس مظاہرین فسادات جاری ہیں social distancing کی ساتھ واحد سپر پاور زعم کا بھر کس نکل گیا.
اٹلانٹا میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے دفتر پر مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی، کئی گاڑیوں کو بھی جلا دیا۔ مینی پولِس میں بلوائیوں نے کئی عمارتوں کو آگ لگا دی، حالات خراب ہونے پر شہر میں کرفیونافذ کر دیا گیا۔ وائٹ ہاس کے سامنے سینکڑوں مظاہرین نے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وائٹ ہاس کو لاک ڈان کر دیا۔
اس واقعے کےبعد ریاست منی سوٹا کے مختلف شہروں میں پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے۔ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔میناپولس کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی واقعے کو المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمۂ انصاف اور ایف بی آئی اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ امریکہ میں اس سے قبل بھی 2014 میں نیو یارک میں ایک سیاہ فام شخص پولیس کی زیرِ حراست ہلاک ہو گیا تھا۔ایرک گارنر نامی سیاہ فام شخص کو کھلے سگریٹوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

Leave a reply