سیاہ فارم پر امریکی پولیس کی فائرنگ ، ریاست وسکونسن میں حالات کشیدہ ہو گئے

0
18

سیاہ فارم پر امریکی پولیس کی فائرنگ ، ریاست وسکونسن میں حالات کشیدہ ہو گئے

پولیس کی جانب سے ایک سیاہ فام شہری پر فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی ریاست وسکونسن کے شہر کینوشا میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔
پولیس کی جانب سے 29 برس کے جیکب بلیک پر فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دوسرے دن بھی جھڑپیں جاری رہیں۔
پولیس نے جیکب بلیک پر ان کے تین بچوں کے سامنے فائرنگ کی۔کینوشا کاؤنٹی میں کرفیو کے نفاذ کے بعد مقامی پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو کاؤنٹی کی عدالت سے پیچھے دھکیلنا شروع کیا۔

مظاہرین کی جانب سے کاؤنٹی کے پولیس حکام پر پانی کی بوتلیں پھینکنے کے بعد فائرنگ کی گئی۔اس کے بعد کچھ مظاہرین نے پولیس افسران پر آتش گیر مادہ اور مزید بوتلیں بھی پھینکیں۔کچھ مظاہرین نے سٹریٹ لائٹس توڑ دیں اور قریبی عمارتوں کو آگ لگا دی۔
مظاہرین ’انصاف نہیں تو امن نہیں‘ اور جیکب بلیک جیکب بلیک کے نعرے لگا رہے تھے۔احتجاج سے متعلق کاؤنٹی شیرف نے اپنے بیان کہا ہے کہ عوام کو اپنی حفاظت کی خاطر سڑکوں سے دور ہونے کی ضرورت ہے۔ مظاہرے میں ایک جوڑے مشیل اور کالون اپنے ساتھ سات سالہ بیٹی اور آٹھ سالہ بیٹے کو بھی لائے تھے۔
مشیل کے مطابق کہ وہ اپنے بچوں کو دکھانا چاہتی ہیں کہ تبدیلی کیسے آتی ہے۔ایک اور شہری شیرس لاٹ کا کہنا تھا کہ ’اگر میں کسی کو قتل کرتی ہوں تو مجھے سزا سنائی جائے گی اور مجھے ایک قاتل سمجھا جائے گا تو پولیس کے لیے بھی ایسا ہی ہونا چاہیے۔’

Leave a reply