سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر ہنگامے، امریکہ کی متعدد ریاستوں میں کرفیو لگا دیا گیا

0
31

سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر ہنگامے، امریکہ کی متعدد ریاستوں میں کرفیو لگا دیا گیا

باغی ٹی وی : امریکی ریاست مِنی سوٹا میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے ہنگاموں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا، اٹلانٹا میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے دفتر پر مظاہرین نے دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کے بعد گاڑیوں کو بھی جلا دیا۔ امریکی ریاست منی سوٹا میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کا سلسلہ نیویارک، ہوسٹن، اٹلانٹا اور لاس ویگاس تک پھیل گیا۔ شہر شہر لوگ سڑکوں پر ہیں، جلا گھیرا کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اٹلانٹا میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے دفتر پر مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی، کئی گاڑیوں کو بھی جلا دیا۔ مینی پولِس میں بلوائیوں نے کئی عمارتوں کو آگ لگا دی، حالات خراب ہونے پر شہر میں کرفیونافذ کر دیا گیا۔ وائٹ ہاس کے سامنے سینکڑوں مظاہرین نے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وائٹ ہاس کو لاک ڈان کر دیا۔
اس واقعے کےبعد ریاست منی سوٹا کے مختلف شہروں میں پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے۔ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔میناپولس کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی واقعے کو المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمۂ انصاف اور ایف بی آئی اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ امریکہ میں اس سے قبل بھی 2014 میں نیو یارک میں ایک سیاہ فام شخص پولیس کی زیرِ حراست ہلاک ہو گیا تھا۔ایرک گارنر نامی سیاہ فام شخص کو کھلے سگریٹوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

Leave a reply