سیاحت کے فروغ اورمسافروں کی سہولت کے لئے خیبر پختونخواہ حکومت بازی لے گئی

0
24

اسلام آباد:سیاحت کےفروغ اورمسافروں کی سہولت کے لئےایک اور اہم قدم ،وفاقی حکومت نے پختونخواحکومت کے ساتھ ایم او یو سائن کر لیا

سیاحتی مقامات پر جو گند پھینکے اس پر جرمانہ کیاجائے ،سینیٹ میں تجویز

پختونخواحکومت کی تیارکردہ سوات ایکسپریس وے کےانتظامی معاملات این ایچ اے کےسپرد کر دئیے گئے ،خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ محمودخان اوروفاقی وزیرمواصلات نے معاہدے پردستخط کر دئیے ،سوات ایکسپریس وے پرروڈ سیفٹی اور سفری سہولیات کی نگرانی موٹروے پولیس کرے گی،موبائل ایپ سمیت این ایچ اے کی تمام سہولیات سوات ایکسپریس وے پردستیاب ہوں گے.

سیاحت کے فروغ کے لئے عمران خان کی آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ سوات کالام جانے والے سیاحوں کی آسانی کے لئے کیا گیا،سوات موٹروے کو توسیع دے کرٹورسٹ زون بنایا جائے گا،فیصلے سے ملکی سیاحت کوفروغ ملے گا،

کے پی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی پہلی ٹورازم موبائل ایپ متعارف کرا دی

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ پختونخوا پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس نےاپنے وسائل سےموٹروے مکمل کی،وزیراعظم کے ویژن کے مطابق سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات جاری ہیں،حالیہ حکومتی اقدامات کے بعد لاکھوں سیاح سوات کی جانب رخ کررہےہیں،مسافروں کے تحفظ کے لئے صوبائی حکومت اورموٹروے پولیس کے درمیان معاہدہ کیا گیا ،وزارت مواصلات سوات ایکسپریس وے کو ٹیک اوورکرے گی،مسافرسوات ایکسپریس وے پراین ایچ اے کی موبائل ایپ استعمال کرسکیں گے،موسم کی صورتحال،سیاحتی مقامات کی پیشگی اطلاع مل سکے گی،سوات موٹروے کو کالام تک توسیع دینےکا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے.

عید کی چھٹیوں میں سوات میں کتنے لاکھ سیاح گئے؟ جان کر وزیراعظم بھی خوش ہو جائیں

Leave a reply