سیاحت میں فروغ پر اہم پیشرفت ، وزیر اعظم نے سیاحتی مقام پہ پارکس کا افتتاح کر دیا

0
29

وزیر اعظم عمران خان نے ٹلہ جوگیاں نیشنل پارک اور سالٹ رینج نیشنل پارک کا افتتاح کیا انہوں نے پدری وائلڈ لائف گیم رزارٹ سوہاوا میں زیتون کا پودا لگایا۔

وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انکے ویژن اور قومی ٹوارزم اسٹریٹجی2030 کے تحت ملک بھر میں تاریخی اور قومی ورثہ کے حوالے سے اہم مقامات کی نشاندہی کی جارہی ہے جس سے ماحولیات اور جنگلی حیات کاتحفظ ہماری تاریخ اور قومی ورثہ کو اجاگر کیا جا سکے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹلہ جوگیاں نیشنل پارک اور سالٹ رینج نیشنل پارکس چھ پروٹیکٹڈ ایریاز میں شامل ہیں۔ چھ پروٹیکٹڈ ایریاز میں ان نیشنل پارکس کے علاوہ خیری مورت نیشنل پارک، چھنجی نیشنل پارک، نمل ویٹ لینڈ اور چشمہ ویٹ لینڈ نیچر ریزروز  شامل ہیں۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سالٹ رینج ایکالوجی اور ہریٹیج پروینشن پلان سات مرحلوں پر مشتمل ہے ان میں سے آج پہلے مرحلے کا آغاز کیا جارہا ہے، حکام کی طرف سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سالٹ رینج ایسا تاریخی قدرتی ثقافتی ورثہ ہے جو ابھی تک دنیا کی نظروں سے اوجھل ہے۔بتایا گیا کہ 300 کلو میٹر طویل علاقہ اکالوجیکل،بیالوجیکل کلچرل ہیریٹیج کوریڈور اور مختلف مذاہب کے تاریخی مقامات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔یہ علاقہ قدیم تاریخی ورثہ اور قیمتی جنگلات کا حامل ہے جس میں بڑی تعداد جنگلی زیتون کی ہے۔یہ  خطے میں پری ہندو ازم سے لیکر بدھ مت یونان گھکھڑ اور مغلیہ دور لاتعداد آثار سے مالا مال ہے۔بابا گورونانک سکندر اعظم اور دیگر اہم شخصیات کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے اس علاقے کو عالمی ثقافتی اور قدرتی تاریخی ورثے میں شامل کرنے کیلئے یونیسکو کو بھی کہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وائلڈ لائف پدری گیم کی ریزرو کی طرف سے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اقدامات کو سراہا اور ہدایت کی اس مجوزہ منصوبے کو جلدحتمی شکل دی جائے

Leave a reply