سیاحوں کی سہولت کیلئے تاریخی مقامات کے حوالے سے سائن بورڈز شاہراہوں پر نصب

0
37

خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحوں کی سہولت و معلومات کیلئے تاریخی مقامات کے حوالے سے سائن بورڈز شاہراہوں پر نصب کردئے ۔

محکمہ آرکیالوجی اینڈ میوزیم خیبرپختونخوا اور کائیٹ کی جانب سے صوبے میں تاریخی مقامات اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات جاری. سوات میں 91 آثارِ قدیمہ کے سائن بورڈز نصب۔ ڈی آئی خان اور چارسدہ میں سائٹوں کے لئے سروے رواں ماہ مکمل کیا جائے گا۔

سیاحوں اور آثار قدیمہ سے محبت کرنے والوں کے لئے مختلف مقامات پر لگائے جانے والے سائن بورڈ سوات میں تاریخی ورثہ والے مقامات پر پہنچنے میں بہت فائدہ مند ہیں۔ محکمہ آرکیالوجی اینڈ میوزیم خیبرپختونخوا اور کائیٹ نے سیاحوں کی سہولت و معلومات کے لیے صوبہ بھر میں سائن بورڈ لگانے کا فیصلہ کیا جو انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہوا۔

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

پاک فوج کا سیاحت کے فروغ کیلئے شاندار قدم،وادی ناران میں شاندار ہیلی سکیئینک ایونٹ کا انعقاد

خیبر پختونخوا حکومت سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے،پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کا مثبت تشخص بحال کیا،کالام ،ن تھیا گلی،مری اورکچھ مقامات سیاحت کے لیے تھے،حکومت نے سیاحت کے لیے بہترین مقامات کی نشان دہی کی سیاحت سے متعلق بہت جلد عوام کو خوش خبری دیں گے،

14خوبصورت مقامات کے لیے ماسٹر پلان بن رہا ہے،غیر ملکی سرمایہ کارسیاحتی مقامات پر سرمایہ کاری کے لیے آئیں گے،چترال میں فائیواسٹار ہوٹل بن رہا ہے،پاکستان تصور سے بڑھ کر خوب صورت ہے.سیاحتی مقامات کی رسائی کے لیے بہترین مواصلاتی نظام کا منصوبہ بن گیا ہے،سیاحتی مقامات پرمقامی لوگوں کو بھی مستفید کریں گے،حکومت مقامی ثقافت کے فروغ کے لیے کام کررہی ہے،

پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے وزیراعظم نے دی کمیٹی تشکیل

Leave a reply