سیالکوٹ بیوٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مایہ ناز آرٹسٹ صدر نامزد

سیالکوٹ بیوٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ضلعی قیادت کی طرف سے ضلعی صدر راجا شکیل انجم اور ضلعی نگران اعلی محمد حنیف جنجوعہ کی خصوصی کاوش سے پاکستان کی مایہ ناز آرٹسٹ میڈم سارو مغل کو شعبہ خواتین بیوٹیشن کا ضلع سیالکوٹ کا صدر نامزد کر دیا گیا جس پر تقریب حلف وفاداری میڈم سارو مغل نے اپنے انسٹیٹیوٹ سارو بیوٹی میں ایک تقریب مقرر کی جس میں چیرمین حاجی امان اللہ،سرپرست حاجی عبدلرازاق،ضلعی جنرل سیکرٹری فضل محمود کھوکھر،جوائنٹ سیکرٹری عمران مشتاق،اور میڈم صائمہ سمیت کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

میڈم سارو مغل نے خصوصی طور پر باغی ٹی وی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ میں اپنی ضلعی قیادت سیالکوٹ بیوٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی قیادت پر اعتماد کرتی ہوں اور بیوٹیشن کا شعبہ ایک بہترین رزق کمانے کا ذریعہ ہے بے آسرا خواتین کو چاہیے کسی ایسے انسٹیٹیوٹ میں داخلہ لے اور چند ماہ بعد باعزت اپنے بچوں کے لیے رزق کماۓ اور سیالکوٹ میں بیوٹیشن کے حوالے سے خواتین کو کہی بھی کوئی پریشانی ہو میں اور میری ٹیم خدمت کے لیے حاضر ہیں

رپورٹ فضل محمود کھوکھر نمائندہ باغی ٹی وی سیالکوٹ

Comments are closed.