سیالکوٹ میں چار صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، کارسرکار میں‌ مداخلت کا الزام

سیالکوٹ میں لیڈی میڈیکل آفیسر سے بدتمیزی کرنے اور کار سرکار میں‌مداخلت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے چار صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مقدمہ کا حکم صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دیا گیا. یہ مقدمہ سمبڑیال میں مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے. ترجمان وزیر صحت  پنجاب کے مطابق ملزمان میں جنید، عمران، سلیم اورنعمان شامل ہیں۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ ہے کہ ملزمان خود کوصحافی ظاہرکرکے ہسپتال میں زبردستی داخل ہوئے اورلیڈی میڈیکل آفیسر سے بدتمیزی کرتے ہوئے اس کی ویڈیو بھی بنائی. ترجمان وزیر صحت  نے کہا کہ کسی شخص کوبھی سرکاری ہسپتال میں گھس کرایسی مذموم حرکت نہیں کرنے دیں گے۔

ترجمان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرحضرات کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے جلدایوان میں بل پیش کیاجائے گا۔

سیالکوٹ میں‌ پیش آنے والے واقعہ کے خلاف صحافتی تنظیموں‌ کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں‌ آیا ہے.

Comments are closed.