سیالکوٹ:تھانہ اگوکی پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ, ایک ڈاکو ہلاک دوسرا فرار

crim

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر مدثر رتو ) تھانہ اگوکی کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق، تھانہ اگوکی کے ایس ایچ او انسپکٹر اصغر علی اپنی ٹیم کے ساتھ گشت پر تھے جب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو اپنی ہی فائرنگ سے زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ دوسرا ڈاکو موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت سرفراز الحسن عرف رضوان کے طور پر کی ہے جو متعدد مقدمات میں ملوث تھا۔ اس کے پاس سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑنے کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

Leave a reply