سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سیالکوٹ اور نون کیش اینڈ کیری کے تعاون سے 300 سے زائد یتیم بچوں کو عید کی خریداری کروائی گئی۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سیالکوٹ خواجہ مسعود اختر (ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز)، سی ای او نیو ویز انڈسٹریز طلال امجد پوری سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
الخدمت فاؤنڈیشن اور نون کیش اینڈ کیری کی جانب سے یہ اقدام یتیم بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے کیا گیا۔ بچوں نے اپنی پسند کے کپڑے، جوتے اور دیگر اشیاء خریدیں۔
اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر خواجہ مسعود اختر نے کہا کہ یتیم بچوں کی مدد کرنا ایک نیک کام ہے اور الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ ایسے کاموں میں پیش پیش رہتی ہے۔ انہوں نے نون کیش اینڈ کیری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس نیک کام میں ان کا ساتھ دیا۔