سیالکوٹ ، بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد

0
24

سیالکوٹ کے علاقہ چپراڑ سیکٹرمیں کھیتوں سے بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد ہوا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چپراڑسیکٹرمیں کھیتوں سے بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد ہوا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مارٹرگولے کوتحویل میں لے لیا، سیکورٹی حکام نے بھارتی ساخت گولہ ملنے پر تحقیقات شروع کر دیں.

رواں برس ماہ مئی میں شکر گڑھ کے علاقہ لکھنور میں کھیتوں سے بھارتی ساختہ بم بر آمد ہونے پر سیکورٹی اداروں کو اطلاع دی گئی تھی. بھارتی ساختہ بارہ کلو وزنی بم بھٹہ مزدوروں کو کام کے دوران ملا ،پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت نے 1971 کی جنگ میں بم گرایا تھا جو پھٹنے کی بجائے زمین میں دھنس گیا تھا، اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواد نے فوری پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا.

اس سے قبل بھی پنجاب کے ضلع نارووال کے علاقہ ظفر وال میں نالہ ڈیک کنگرہ بریج کے قریب سے بارودی سرنگ بر آمد ہوئی جو بھارتی ساختہ تھی، بارودی سرنگ کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو نارووال سے طلب کیا گیا جنہوں نے فوری موقع پر پہنچ کر بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا، بارودی سرنگ 18 کلو وزنی اینٹی ٹینک مائنزتھی .

واضح رہے کہ بھارت بارڈر پر فائرنگ کرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے سیالکوٹ اور گردو نواح کے مکینوں‌ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

Leave a reply