سیالکوٹ، باغی ٹی وی (شاہد ریاض بیوروچیف ) پینے کے صاف پانی کی فراہمی, فلٹریشن پلانٹ کیلئے جامع پروگرام پر عمل کیا جارہاہے۔یونس مرزا
چیئرمین مدینہ ٹرسٹ انجینئر محمد یونس مرزا نے کہا ہے کہ مدینہ ٹرسٹ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگانے کے ایک جامع پروگرام پر عمل درآمد کر رہا ہے جس کے تحت دیہات کے ساتھ ساتھ سرکاری سکولوں اور پولیس سٹیشن سمیت پبلک مقامات پر فلٹریشن پلانٹ لگا کر اپنا قومی او ملی فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کااظہار پولیس تھانہ ہیڈ مرالہ میں مدینہ ٹرسٹ کے زیرانتظام مدینہ ٹرسٹ فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے دوران کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مدینہ ٹرسٹ نے منظور احمد مرزا کے صاحب زادے احسان مرزا کی مدد سے ڈھلے والی میں پہلا فلٹریشن پلانٹ لگایا جو کامیابی سے چل رہا ہے اب ایس ایچ اومرا لہ کاشف علی بٹ کی درخواست پر پولیس تھانہ ہیڈ مرالہ میں پلانٹ کا افتتاح کر کے انہیں دلی خوشی ہو رہی ہے۔
ایس ایچ اومرا لہ کاشف علی بٹ نے مدینہ ٹرسٹ کے چیئرمین انجینئر محمد یونس مرزا، ٹرسٹی عبدالشکور مرزا، چودھری محمد نواز کا فلٹریشن پلانٹ لگانے پر شکریہ ادا کیا۔
صدرگرینڈ اوورسیز کلب یو کے نے مدینہ ٹرسٹ کی طرف سے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کی بھر پور مالی اور اخلاقی معاونت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ، عبدالشکور مرزا، ملک راشد پرویز اعوان، زاہد شریف،عمران چودھری اور صوفی محمد یونس چودھری بھی موجود تھے