سیالکوٹ (باغی ٹی وی/بیوروچیف شاہدریاض): پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے اشتہاری ملزم عمر عرف عمیر کو گرفتار کر لیا ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، ملزم عمر عرف عمیر کا نام پی این آئی ایل (PNIL) میں شامل کیا گیا تھا۔ ملزم پر 2022ء میں ایک شہری کو آتشیں اسلحہ سے زخمی کرنے اور رواں سال بھی فائرنگ کرکے ایک شہری کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سپیشل آپریشنز سیل نے ملزم کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس حکام نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔