سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر، سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کی قیادت میں، پاکستان بیت المال کی جانب سے ملک بھر کی طرح ضلع سیالکوٹ میں بھی افطار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
سیالکوٹ میں اس نیک کام کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیالکوٹ اظہر فاروق کر رہے ہیں۔ پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام عدالت گڑھا سیالکوٹ میں قائم سکول برائے بحالی مزدور اطفال (SRCL نمبر 2) میں روزانہ افطار کا عمل ٹیچر انچارج مس ثمینہ کوثر کی نگرانی میں جاری ہے۔ یہاں ہر روز 150 افراد میں افطاری کے ڈبے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ان ڈبوں میں چنا چاول پلاؤ، تین کھجوریں اور دو عدد پکوڑے شامل ہوتے ہیں۔
غریب اور مستحق افراد میں افطاری کے ڈبے تقسیم کرنے کا یہ سلسلہ یکم رمضان سے شروع ہے اور ستائیس رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔ روزانہ افطاری سے استفادہ کرنے والے افراد نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ کی طرف سے افطاری کروانے پر ان کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔