باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
سیالکوٹ میں فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا ہے،مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، ملزم موقع سے فرار ہو گئے ہیں، قتل ہونے والوں کی ابھی تک شناخت سامنے نہیں آئی، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سیالکوٹ کے تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے ماجرا کلاں میں تہرے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے قتل میں ملوث ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیا اور کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
بیوی کمرے میں سوئی ،صحن میں سوئے شوہر پر گولیاں چل گئیں
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
دوسری جانب لاہور میں بھی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چچا ہلاک بھتیجا زخمی ہو گیا، جب فائرنگ ہوئی چچا بھتیجا موٹر سائیکل پر کہیں جا رہے تھے، جاں بحق شخص کی شناخت شبیر عمر 74 برس کے طور پر ہوئی، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمی صفدر کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق شبیر نے جائیداد کے تنازع پر گھر میں داخل ہوکر مخالف میاں، بیوی کو قتل جبکہ ان کے بیٹے کو زخمی کر دیا تھا شبیرکی اسی کیس میں سیشن کورٹ تاریخ تھی فریقین آپس میں رشتہ دار اور ان کی پرانی دشمنی چلی آرہی ہے