سیالکوٹ:نوجوان ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں. نوشین افتخار

سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومتیں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس سلسلے میں تحصیل ڈسکہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے جن میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شرکت کر سکیں گے۔

سیدہ نوشین افتخار نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کے ساتھ مل کر کھیلوں کے انعقاد کے لیے انتظامی اور سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں مختلف محکموں کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع مل سکے۔

Leave a reply