سیالکوٹ : پولیس مقابلہ انتہائی مطلوب ایک ڈاکو ہلاک 4 گرفتار

ڈسکہ اور سدرہ بدرہ کے علاقہ میں یکے بعد دیگرے دو پٹرول پمپوں پر واردات کی اطلاع پر پولیس کافوری ایکشن

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) :پولیس مقابلہ انتہائی مطلوب ایک ڈاکو ہلاک 4 گرفتار
تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ میں پولیس کی ڈاکوؤں کے ساتھ مڈبھیڑ پولیس کو انتہائی مطلوب ایک ڈاکو ہلاک چارکو گرفتارکرلیا گیا
ڈسکہ اور سدرہ بدرہ کے علاقہ میں یکے بعد دیگرے دو پٹرول پمپوں پر واردات کی اطلاع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پٹرول پمپ پر واردات کے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلیے شہر بھر میں سخت ناکہ بندی کے احکامات جاری کیے اس دوران ہونڈا 125 موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوؤں کا رحمت آباد کے علاقہ میں تھانہ صدر پولیس سے سامنا ہوا تو ڈاکؤں نے آتشیں اسلحہ سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی پولیس ٹیم نےدفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا ڈال کرچار ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیاہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عباس عرف نانی ڈان کے نام سے ہوئی ہے جو قتل، ڈکیتی و راہزنی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اشتہاری ہے جس کے سر کی قیمت 2 لاکھ روپے مقرر کرنے کے لئے کاروائ بھی کر رکھی ہےڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال، ایس پی انویسٹی گیشن ،ڈی ایس پی صدر، ڈی ایس پی ڈسکہ، ایس ایچ او صدر سیالکوٹ اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے

Comments are closed.