سیالکوٹ : پولیس کا سرچ آپریشن،اشتہاری،عدالتی ،ریکارڈ یافتگان سمیت جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاھد ریاض ) پولیس کاضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری، اشتہاری، عدالتی اور ریکارڈ یافتگان سمیت جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش گرفتار.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی سربراہی میں سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز تھانہ مراد پور، حاجی پورہ، صدر پسرور اور صدر ڈسکہ پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے مشترکہ کاروائی کے دوران قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ دوران سرچ آپریشن 4 اشتہاری مجرمان، 2 عدالتی مفرور، 2 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 200 افراد کی چیکنگ کی گئی اور کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرائے نامے چیک کئے گئے، 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

جبکہ 11 ملزمان سے 10 کلو چرس کے قریب چرس، 83 لیٹر شراب، اسلحہ ناجائز 2 پسٹل 30 بور معہ متعدد گولیاں برآمد کر کے گرفتار کر لیا اور تھانوں میں منتقل کر کے علیحدہ علیحدہ دفعات کے تحت انکے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

Comments are closed.