
سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن( ر) شاہ میر اقبال نے آج ضلع سیالکوٹ میں جاری قومی انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور موبائل پولیو ٹیموں کی جانب سے گھر گھر بچوں کو پولیو سے بچاؤ اور قوت مدافعت بڑھانے کیلئے وٹامن اے کے قطرے پلانے کے عمل کا مشاہدہ کیا اور جن بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے تھے ان کی فنگر مارکنگ چیک کی۔
ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شیراز مسعود کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کو پابند کریں کہ وہ پولیو کے قطرے پلانے کے فنگر مارکنگ احتیاط سے کریں بالخصوص ہائی رسک پاپولیشن جو کچی آبادیوں اور خانہ بدوشوں بستیوں میں مقیم بچے ان کی فنگر مارکنگ کرنے وقت یہ خیال کریں یہ مٹے نہ تاکہ مانیٹرنگ اور اوویلوایشن ٹیمیں مہم کی کوالٹی چیک کرسکیں اور درست اعدادوشمار اور نتائج اخذ کئے جاسکیں۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے پولیو ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری بنایا جاسکے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی بھی موجود تھے۔
یاد رہے 2اکتوبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم 6اکتوبر تک جاری رہے گی۔ جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر 7لاکھ 72ہزار 711بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں 2676موبائل ٹیمیں گھروں، سکولوں،مدارس اورخانہ بدوش اور افغان بستیوں میں جاکر، 132فکسڈ ٹیمیں بنیادی و دیہی مراکز صحت اور ہسپتالوں جبکہ 69رومنگ و ٹرانزٹ ٹیمیں لاری اڈوں، بس اسٹاپس، ائیر پوعٹ،اہم مقامات اور بازاروں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا قومی انجام دے رہی ہیں۔