سیالکوٹ : پولیس کے قحبہ خانوں پر چھاپے 13 خواتین سمیت 17 گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی )سٹی رپورٹرشایدریاض( پولیس کے قحبہ خانوں پر چھاپے 13 خواتین سمیت 17 افراد گرفتار
تفصیل کے مطابق کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے شہریوں کی شکایت پر جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث قحبہ خانوں پرچھاپے مارکر خواتین سمیت 17 افراد کو گرفتار کر لیاہے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے

تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے اطلاع پاکر دوبرجی ملیاں ایمن آباد روڈ پر ہیرسلون اور مساج سینٹر کی آڑ میں قائم جسم فروشی کے اڈے پرچھاپہ مارکر فحش حرکات کرتے ہوئے 8 خواتین اور 2مردوں کو گرفتار کیا

جبکہ دوسری کارروائی میں پکی کوٹلی کرایہ کے مکان سے 5خواتین اور 2مردوں کو لیڈیز پولیس کی مدد سے گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں

Leave a reply