سیالکوٹ :صوبے کے عوام کا معیاری زندگی بہتر بنانے ، ریلیف پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،ذیشان رفیق

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبائی کابینہ صوبے کے عوام کا معیاری زندگی بہتر بنانے اور ان کو ریلیف پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور جس کی ثمرات آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں کمی اور میونسپل سروسز کی اربن اور رورل ایریا میں یکساں فراہمی کیلئے صورت میں ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں،

پنجاب حکومت خدمت کی سیاست کو آگے بڑھا رہی ہے اور اپنے قائد میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام مسائل بالخصوص مہنگائی کے خاتمہ اور روزگار کی فراہمی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب پی پی 51 کے موضع بیڑھ میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ملک نواز، حاجی فیض، ملک طاہر اور طاہر عباس کے علاؤہ علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی ایک ایک پائی سوچ سمجھ کر خرچ کی جائے گی اور منصوبوں میں معیار کو یقینی بنایا جائے گا اور منصوبہ بندی سے علاقہ کے ترقیاتی کام درجہ بہ درجہ اپنی نگرانی میں مکمل کرواؤں گا اور الیکشن میں ان سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے اس کی کماحقہ انجام دہی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔قبل ازیں صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کی موضع بیڑھ آمد پر اہل دیہہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی

Comments are closed.