سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ٹینریز زون کے حوالے سے اجلاس , ٹینریز کی زون میں منتقلی میں تاخیر کا سخت نوٹس
ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان ، ڈائریکٹر ٹی ڈیپ خالد رسول نے صدارت کی، پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عاطف ، چیئرمین ٹینریز چوہدری ذوالفقار بھی شریک ہوئے ، ٹینریز کی زون میں منتقلی میں تاخیر کا ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے سخت نوٹس لیا-
انہوں نے کہا کہ مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ،ٹینریز زون ہر لحاظ سے مکمل ہے، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نومبر تک مکمل ہو جائے گا ۔ ابتک بہت کم تعداد میں ٹینریز مالکان نے تعمیرات شروع کی ہیں۔ زون انتظامیہ پلاٹ ہولڈرز کو کنسٹرکشن پلان دے۔
ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے حکم دیا کہ تاخیر کرنیوالوں کے پلاٹ منسوخ کر دیے جائیں، ماحولیات ڈیپارٹمنٹ شہری علاقوں میں قائم بڑی ٹینریز کے ماحولیاتی سیمپل لے۔جنکے سیمپل فٹ نہ ہوں انکو میونسپل قوانین اور ماحولیات قوانین کے تحت سیل کر دیا جائے