سیالکوٹ (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر مدثر رتو)ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے اکرام الحق کو سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اکرام الحق نے کرکٹ ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی کرکٹ کے فروغ اور سیالکوٹ کی بہتری کے لیے ان کی خدمات درکار ہوں گی، وہ حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر سیالکوٹ کی ترقی کے لیے جو ممکن ہو، وہ کرنا چاہیے۔
اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ملک فیصل خورشید، سابق ممبر گورننگ باڈی پاکستان کرکٹ بورڈ ملک ذوالفقار، سینئر ممبر رفیع سونی، جنرل سیکرٹری عدنان شیرازی، سینئر نائب صدر سہیل بٹ، خازن اظہر حمید، جوائنٹ سیکرٹری شاہد جٹ، سینئر ممبر اعجاز غوری، طیب عامر اور آفس سیکرٹری محمد عزیز بھی موجود تھے۔