سانحہ سیالکوٹ:ورکرز کو کس بدبخت نے اکسایا، ملزم کا پتا چل گیا: ڈی پی او سیالکوٹ

0
44

سیالکوٹ:سانحہ سیالکوٹ:ورکرز کو کس بدبخت نے اکسایا، ملزم کا پتا چل گیا:اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ عمر سعید ملک نے فیکٹری میں ہجوم کی طرف سے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے قتل کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورکرز کو کس نے اکسایا اور پھر اکٹھا کیا، ملزم کا پتا چل گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پریانتھا کمارا کی متشدد ہجوم کے ہاتھوں موت کے معاملے میں صبور بٹ نے ورکرز کو اشتعال دلایااور ہجوم کو اکٹھا کیا۔ فیکٹری کے اسٹچنگ یونٹ کے اسٹیچر صبور بٹ نے ورکرز کو اشتعال دلایا، پریانتھا کےخلاف ہجوم کو اکٹھا کرنے میں وہ ملوث ہے۔ واقعے سے پہلے پریانتھا نے اسٹیچنگ ہال کا دورہ کیا تھا، تصویر میں صبور بٹ اور پریانتھا کو واضع دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ نے یہ بھی کہا کہ ملزم صبور بٹ اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہے، اس سے تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر مرکزی ملزمان کے کردار کا تعین بھی کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس کے دوران سیالکوٹ واقعہ پر بریفنگ دی گئی۔

کابینہ اراکین نے اجلاس کے دوران سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کی طرف سے مبینہ توہین مذہب کے الزام کے بعد قتل ہونے والے سری لنکن منیجر کے ورثاء کی کفالت کے لیے بزنسمینوں نے بڑا قدم اٹھا لیا۔ پریانتھا کمارا کے لواحقین کیلئے ایک لاکھ ڈالر امداد جمع کرلی اور ہر ماہ باقاعدگی سے تنخواہ بھجوانے کا بھی اعلان کر دیا۔

آنجہانی پریانتھا کمارا کی یاد میں وزیراعظم آفس میں تعزیتی ریفرنس اور ان کی جان بچانے کیلئے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ملک عدنان کو سند عطا کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی طرف سے آنجہانی پریانتھا کمارا کے لواحقین کیلئے ایک لاکھ ڈالر جمع کرنے اور ہمیشہ ان کی کفالت کرنے کے اعلان کو سراہا۔

عمران خان نے یہ اعلان بھی کیا کہ سیالکوٹ کی کاروباری کمیونٹی نے مقتول کے اہلخانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر اکھٹے کیے ہیں جبکہ جس کارخانے میں وہ ملازم تھے وہ ہمیشہ کے لیے ان کی تنخواہ ان کے لواحقین کو دیتا رہے گا۔

Leave a reply