سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض)چونڈہ پھاٹک کے قریب ایک افسوسناک ٹرین حادثے میں 40 سالہ نامعلوم خاتون جاں بحق اور 3 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاتون اور بچہ ٹرین کی زد میں آ گئے۔ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ 3 سالہ عبداللہ شدید زخمی ہوا۔
ریسکیو 1122 نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔ انہوں نے جاں بحق خاتون کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا اور زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔
فی الحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ حکام اس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔