مزید دیکھیں

مقبول

بہاولپور جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس، حقوق و تنظیم سازی پر اتفاق

اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان) پاکستان جرنلسٹ ایسوسی...

وزیراعظم سے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد خان کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی...

ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کو روانہ کرنے کا سلسلہ جاری

پاکستان بھر سے میں غیر قانونی افغان باشندوں...

وزیراعظم آج دورۂ ترکیہ کے لیے روانہ ہوں گے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج 22 اپریل سے...

سیالکوٹ: پکی کوٹلی میں ایک خواجہ سرا کا قتل، دو شدید زخمی

سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) تھانہ صدر کے علاقہ پکی کوٹلی میں خواجہ سراؤں کے ڈیرے پر پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں دو مسلح ملزمان نے تیز دھار آلے سے حملہ کر کے ایک خواجہ سرا کو قتل کر دیا جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق پکی کوٹلی کے علاقے میں خواجہ سرا بلال عرف بیلو کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ مزاحمت کرنے پر دو اور خواجہ سرا بھی شدید زخمی ہو گئے۔

واردات کے بعد ملزمان اپنا اسلحہ اور آلہ قتل موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتول خواجہ سرا کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ ایس ایچ او صدر میاں عبدالرزاق نے ابتدائی بیان میں واقعے کو دیرینہ رنجش کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ایس ایچ او میاں عبدالرزاق نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پولیس بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لے گی۔ علاقے میں اس اندوہناک واقعے سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں