مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: اندھے قتل کا معمہ حل، بیوی ہی قاتل نکلی،آشنا سمیت گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر) تھانہ مرادپورکے علاقہ میں دو ماہ قبل ہونے والےا ندھے قتل کاپولیس نے سراغ لگا لیا ، بیوی ہی اپنے خاوند کی قاتل نکلی پولیس نے بیوی کوآشنا سمیت گرفتار کر لیا
کالا گھمناں کے رہائشی سفیان نامی نوجوان کو دوماہ قبل نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کر کے موقع سےفرار ہو گیا نوجوان کے پراسرار قتل سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی

محمد حسن اقبال نے نوجوان کے اندھے قتل کےافسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن ضیاء اللہ کی نگرانی میں پولیس ٹیم کو نامعلوم ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کاحکم دیاجس کے فوری بعدایس ایچ اوتھانہ مراد پور انسپکٹرعبدالرزاق نے ایس پی انوسٹی گیشن ضیاء اللہ کی ہدایات پرجدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مقتول سفیان کو قتل کرنے والے ملزم فیصل کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا

دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ مقتول سفیان کی بیوی سائرہ بی بی بھی اس قتل میں ملوث ہےپولیس نے سائرہ بی بی کو حراست میں لیاتو انکشاف ہوا کہ اسکے ملزم کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے، ملزمان نے سفیان کو راستے سے ہٹانے کے لیے بے دردی سے قتل کر دیا

بتایا جارہا ہے کہ مقتول سفیان کی تین سال قبل ہی سائرہ بی بی سے شادی ہوئی تھی اور ایک سال کی بیٹی بھی تھی ڈی پی او محمد حسن اقبال نے اندھے قتل کا معمہ حل کرنے پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹفیکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں