سیاست کو دشمنی میں لے جائیں تو اخلاقیات ختم ہو جاتی ہیں،رانا ثناء اللہ

0
51

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کےصدر رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کا کورونا مثبت آیا کیا حکومت کے پاس ڈیٹا ہے یہ جلسوں میں متاثر ہوئے

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت ایک پروپیگنڈا کررہی ہے اس کے دعوؤں میں صداقت نہیں،حکومت کو کورونا کے معاملے میں اپوزیشن سے مشاورت کرنی چاہیے سیاست کو دشمنی میں لے جائیں تو اخلاقیات ختم ہو جاتی ہیں، مطالبہ ہے کہ شہباز شریف کو دو ہفتوں کا پرول دیا جائے،

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف قائدحزب اختلاف ہیں پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کیلئےآناہے، دعا ہے اللہ تعالیٰ بلاول بھٹو کو جلد صحتیاب کرے،بلاول بھٹو ویڈیولنک کےذریعےجلسےمیں شرکت کریں گے،حکومت کسی کے جنازے پر سیاست نہیں، سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ،بیگم شمیم اخترکی آبائی فیملی قبرستان میں تدفین ہوگی،افسوس ناک بات ہے کہ اب تک شہبازشریف اورحمزہ کو پیرول پررہا نہیں کیا گیا،بیساکھی پر حکومت کھڑی ہے،ایک انچ بیساکھی ادھرہوئی تو حکومت گرجائےگی،یہ سفاک اور کینہ پرورٹولےکی حکومت ہےانسانیت کی توقع نہیں

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے زیراہتمام 30 نومبر کو ملتان میں ہونے والا جلسہ ھر حال میں ہوگا اور اس سے پہلے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی تدفین کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اخترکا جسد خاکی ہفتے کو لاہور پہنچے گا،اسی روز بعد نماز ظہر شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں نمازجنازہ ادا کی جائیگی

ن لیگ نے ضلعی انتظامیہ سے ماڈل ٹائون اور رائیونڈ کے بعد ایئر پورٹ تک رسائی مانگ لی ، ن لیگ نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست کی ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایئرپورٹ سے میت وصول کرنا چاہتے ہیں،جس پر ضلعی انتظامیہ نے ن لیگ کی درخواست پر اجازت کیلئے وقت مانگ لیا

Leave a reply