سیاست میں خرید و فروخت کا ماسٹر مائنڈ خود عمران خان ہے۔ رانا ثناء
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہارس ٹریڈر اور ووٹ خریدنے والا عمران خان دوسروں پر الزام لگارہا ہے، پیسے دیتے پکڑے خود پکڑے جائیں الزام دوسروں پر۔
سیاست میں خریدو فروخت کا دھندے کا ماسٹر مائینڈ خود عمران ہے، ستم ظریفی ہے کہ 2018 کا ووٹ چور دوسروں پہ الزام لگا رہا ہے۔ سینیٹ؛ KPK اور GB+AJK کے الیکشن میں کھلے عام پیسے بانٹتے پکڑے گئے، وڈیوز موجود ہیں۔ الزام لگانے سے اور جھوٹ بولنے سے تمہارا سیاہ دھندہ نہیں چھُپ نہیں سکتا۔
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) July 21, 2022
عمران خان کے بیان پر ردعمل میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاست میں خرید و فروخت کے دھندے کا ماسٹر مائنڈ خود عمران خان ہے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہارس ٹریڈر اور ووٹ خریدنے والا عمران خان دوسروں پر الزام لگارہا ہے، پیسے دیتے پکڑے خود پکڑے جائیں لیکن الزام دوسروں پر۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان دوسروں پر بے بنیاد الزام اور تہمت لگانا بند کرے، 2018ء کا ووٹ چور دوسروں پر کس منہ سے الزام لگارہا ہے؟ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے الیکشن میں لوگوں کو خریدا جس کا وڈیو ثبوت موجود ہے، گلگت بلتستان کے الیکشن میں یہ لوگ کھلے عام پیسے بانٹتے پکڑے گئے اس کی بھی وڈیوز موجود ہے، عمران خان نے آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن میں وفاداریاں اور ضمیر خریدے، سینیٹ کے الیکشن میں پیسے بانٹتے عمران خان پکڑا گیا جس کی وڈیوز موجود ہے.
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ارکان کی وفاداریاں خریدیں، جہاز بھر بھر کر ارکان کی خرید و فروخت کرتے پکڑے گئے، پیسے دیتے پکڑے خود جائیں اور الزام دوسروں پر، الزام لگانے سے اور جھوٹ بولنے سے تمہارا سیاہ دھندہ چھْپ نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی پارٹی کو الیکش کمشین سے کوئی شکایت نہیں ہوئی لیکن عمران خان ایک انوکھا لاڈلہ ہے جو انتخابات میں نہ جیت پر خوش ہے اور نہ ہار پر، اس کا کام صرف دھمکیاں دینا ہے، انوکھے لاڈلے کی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دھمکی آمیز گفتگو اس کے لیے باعث شرم ہے، عمران خان کو معیاری گفتگو کرنے کا سلیقہ ہی نہیں۔
سپریم کورٹ کے ریمارکس پر انہوں نے کہا کہ میڈیا میں اسپیس کے لیے تحریک انصاف نے میرے خلاف درخواست دائر کی جو کہ بے بنیاد تھی اس لیے سپریم کورٹ نے اس بیان کو اس قابل بھی نہیں سمجھا کہ مجھے بلا کرپوچھا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے نزدیک پنجاب اسمبلی کے معزز ارکان کے ایوان کی یہ عزت ہے کہ وہ کہتا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر فوراً اسمبلی تحلیل کردوں گا، زندہ ضمیر والے لوگ سب سے بڑے ڈاکو پرویز الہی کو ووٹ نہیں ڈالیں گے۔