سیاست میں تشدد کی ہم نے ہمیشہ مخالفت اور مذمت کی،وزیر داخلہ

0
26
لانگ مارچ،ابتدا آپ نے کرنی ہے،انجام ہمارے پاس ہو گا،وزیر داخلہ کا عمران خان کو پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی مذمت کرتا ہوں،

سیاست میں تقاریر کی حد تک کسی بات کا جواب دیا جاتا ہے، چاہتے ہیں جواب دینے میں بھی شائستگی اور سیاسی رواداری ہو،سیاست میں تشدد کی ہم نے ہمیشہ مخالفت اور مذمت کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف نے عمران خان پر حملے کی مذمت کی ،پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے حملہ آور کو پکڑا اور پولیس نے اسے گرفتار کر لیا، پی ٹی آئی کا کارکن قابل ستائش ہے، ورنہ کچھ لوگ اپنی دکان چمکانے لگ جاتے،

دوسری جانب عمران خان پر حملے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں وکلا کا احتجاج جاری ہے،میہڑ،ننکانہ صاحب ،شیخوپورہ،بہاولنگر،ملتان،چشتیاں،میانوالی میں احتجاج کیا گیا پشاور ،کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی تاجروں اور وکلا نے احتجاج کیا ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے احتجاج کیا اور عدالتی بائیکاٹ کیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میںاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا

ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

 صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ

ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

 عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

Leave a reply