سیاستدان مقتدر اداروں کے خلاف متنازع بیانات سے اجتناب کریں،زاہد محمود قاسمی

0
35

سیاستدان مقتدر اداروں کے خلاف متنازع بیانات سے اجتناب کریں،زاہد محمود قاسمی

چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ معاشرے سے سیاسی انتہاء پسندی اور ایک دوسرے پر مخالفانہ ذاتی رویوں سے اٹھنے والی چنگاریوں کو روکیں اس کے اس معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں

سیاسی کارکنوں کی عدم تربیت کی وجہ سے بہت سی ذہنی نفسیاتی اخلاقی اور سماجی قباحتیں جنم لے رہی ہیں اقتدار کی بجائے ہم سب کو پاکستان کا سب سے پہلے سوچنا ہو گا بے جا تنقید بے مقصد لاحاصل بحث اور ایک دوسرے پر طعن و تشنیع کو ترک کرکے معاشرے سے عدم برداشت کا خاتمہ کیا جائے اگر موجودہ سیاسی قائدین نے یہی بد تہذیبی اور بداخلاقی قدروں کو فروغ دیا اس سے بد ترین سانحات اور واقعات جنم لیں گے جس سے کوئی بھی شخص محفوظ نہیں رہ سکے گا جس معاشرے میں اخلاقی قدریں زوال پذیر اور عدم برداشت کے رحجان میں اضافہ ہو اس معاشرے کو یہ وباء گھن کی طرح کھا جاتی ہے عدم برداشت کے خاتمے کیلئے ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر خود کو بدلنے کی ضرورت ہے ڈی جی آئی ایس پی آربار بار یہ وضاحت دے رہے ہیں کہ فوج کا سیاست کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور پاک فوج کو ملک کی سیاست میں مت گھسیٹیں

چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ تمام سیاست دان اپنے بیانات میں احتیاط کریں ملک کے مقتدر اداروں کے خلاف متنازع بیانات سے اجتناب کریں ایسے بیانات سے فوج کو غیر مستحکم نہیں کیا جاسکتا افواج پاکستان نے پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اور پاکستان کے وقار کو عالمی سطح پر بلند کرنے کیلئے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں جو عناصر بے بنیاد پروپیگنڈا مہم چلا رہے ہیں وہ درحقیقت ملک اور قوم کے دفاع کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں

مرکزی علماء کونسل پاکستان تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتی ہے کہ فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا نہ کریں ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان کی بہترین فوج کو متنازع بنایا جائے پاکستان مسلم دنیا میں واحد ملک ہے جو اپنی فوج اور نیوکلیئر پاور ہونے کی حیثیت سے مسلم ورلڈ کا لیڈر ہے دیگر مسلم ممالک کی افواج کیلئے پاکستان ایک رول ماڈل ہے اور ان کی افواج ہماری فوج سے تربیت حاصل کرتے ہیں ہمیں سیاست کو بھلا کر پاکستان کا سوچنا ہو گا سیاسی مفاد اور اس بیرونی سازش جو اداروں عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف ہے اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

اسد قیصر استعفیٰ دے گئے مگر سرکاری گاڑی نہ دے کر گئے

Leave a reply