سیاستدانوں کوخریدنے کیلئے سینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے،وزیراعظم

0
29

سیاستدانوں کوخریدنے کیلئے سینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے،وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے کرکٹ اسٹیڈیم تعمیرکیا جائے گا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ درختوں کا موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے کردار ہوتا ہے ،10ارب درختوں کا مہم عوام کے تعاون سے کامیاب کریں گے ،نوجوانوں نے درخت مہم میں حکومت کی مدد کرنی ہے،علاقے میں 10کرکٹ کے میدان تعمیر کرائیں گے ،درخت مستقبل کے لیے ضروری ہیں،کھیل کے لیے نوجوانوں کو میدان فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،موسمیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے بلین ٹری منصوبے کو کامیاب کرنا ہوگا، بدقسمتی سے ماضی میں ہم نے درخت لگانے پر توجہ نہیں دی،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جنگلات کو بے دردی سے ختم کیا گیا،خوشی ہوئی نوجوانوں کے لیے 10اسپورٹس گراؤنڈ بنانے کا فیصلہ کیا، لاہور میں 20سال کےدوران 70 فیصد درخت کاٹ دیئے گئے آئندہ آنے والی نسلیں ٹیکنالوجی سے مستفید ہوں گی،خیبرپختونخوا میں پہلے ہی ہیلتھ انشورنس مل چکی ہے جن لوگوں نے ملک کا پیسہ چوری کیاانہوں نے اخلاقیات بھی تباہ کیے،ملک میں ایسا ماحول بنایا گیا کہ کرپشن ہوتی ہے تو بری بات نہیں ملک اس وقت تباہ ہوتاہے جب کوئی وزیراعظم کرپشن کرتا ہےاگرمیں وزیراعظم ہوکر بھی چوری کروں تو میں بڑا نقصان کرتا ہوں،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسے لگتا ہے اسحاق ڈار اور نوازشریف برطانیہ میں ہی پیدا ہوئے تھے، پیسہ کہاں سے آیا ان کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں، سینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے،یہ منڈیاں گزشتہ 30سال سے لگ رہی ہیں،تمام اپوزیشن جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ سیکرٹ بیلٹ ہو، فیٹف، کوروناہر جگہ پر حکومت کو ناکام کرنے میں یہ ناکام ہوئے، بتایا جائے کیا جمہوریت میں بھی کوئی پیسہ دے کر آتا ہے،سینیٹ الیکشن میں رشوت دے کر سینیٹر بنتےہیں، یہ قوم فیصلہ کن وقت پر کھڑی ہے، انشاللہ جیت پاکستان کی ہوگی، گزشتہ 30 سال سے سیاستدان بک رہےہیں اورسب جانتےہیں،حکمرانوں نے ایسی فضا بنا دی کہ کرپشن بری چیزنہیں رہی،ہمیں سب سے زیادہ نقصان کرپشن نے پہنچایا،جب وزیراعظم اور وزرا کرپشن کریں توملک تباہ ہوجاتا ہے،منی لانڈرنگ کرپشن سےبھی بڑاجرم ہے،اقامہ لے کربیرون ملک پیسے بھیجنے سے ملک کمزورہوتا ہے،اسحاق ڈارسب سے مہنگی گاڑی استعمال کرتے ہیں ،سیاستدانوں کوخریدنے کیلئے سینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے ،سیاستدانوں کی قیمتیں لگ رہی ہیں،

Leave a reply