سیاست دان ہیں ،تلخیاں ہوتی ہیں،تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے،وزیراعظم

0
64

سیاست دان ہیں ،تلخیاں ہوتی ہیں،تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی قرارداد آئینی اور قانونی عمل سے کامیاب ہوئی ،
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجود ہ حکومت آئینی عمل سے وجود میں آئی کیا کسی جماعت کو ملک میں بدامنی پھیلانے کی اجازت دی جاسکتی ہے ؟11اپریل کو میں نے حلف اٹھایا تھا، تمام ادارے پارلیمان سے پروان چڑھتے ہیں، ہم محنت کرکے اس معیشت کو بچانا چاہتے ہیں ، 10اپریل تاریخ ساز دن تھا ،کوئی دیوار نہیں پھلانگی گئی پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے تمام اداروں نے پارلیمنٹ کی کوک سے جنم لیا،جب محنت اور قوت سے کام کرتے ہیں تو پھر حالات بدل جاتے ہیں صاف اورشفاف انتخابات ہمارا ہدف ہے شفاف انتخابات کیلئےایوان نےقانون سازی کردی ملک میں ہچکولے کھاتی معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں،

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہناتھا کہ اب جب ہم معیشت درست کررہےہیں ،جلاو گھیراو کا پیغام دیا گیا ،سابق حکومت نے معیشت کابیڑہ غرق کردیا کیا دوبارہ دھرنوں اورفتنہ وفساد کی ضرورت ہے؟عدلیہ حق میں فیصلہ دے تو یہ خوش نہ دے تو تنقید کرتے ہیں،ہم نے ماضی کو نہیں دہرانا ،ملک کو معاشی طور پر آگے لے کرجانا ہے ہم سیاست دان ہیں،تلخیاں ہوتی ہیں،تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روزلاہورسے پی ٹی آئی رکن سے اسلحہ برآمد کیا گیا،وہ کدھر لے جایا جا رہا تھا ،لاہور میں پولیس اہلکار پر گولی چلائی گئی عدلیہ اوراداروں کوکس طرح بدنام کیا جا رہا ہے گزشتہ روز سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہم میں سے کسی نے ایک لفظ نہیں کہا،جومعاہدے ستمبر 2014 میں ہونے تھے وہ دھرنےکی وجہ سے مؤخرہوئے،خوبصورت اسلام آباد میں درختوں کو جلایا گیا،کیا کیا نہیں کیا گیا ،اتحادیوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا یہ ایوان اس طرح کاموں کی اجازت دے سکتی ہے ،اسپیکرپنجاب اسمبلی نے شہید اہلکارکے بارے میں کیا الفاظ استعمال کیے،کل 25 تاریخ کو یہاں پر گھرا وجلاو کی تحریک چل رہی تھی اگر کشمیریوں کا اتنا ہی احساس تھا تو کل اپنا مارچ منسوخ کرتا،ان کو شہیدوں اور ان کے لواحقین کی کوئی پروا نہیں تھا، عمران خان نے پٹرول کی قیمت کم کر کے ہمارے لیے سرنگیں بچھائیں ،ہسپتالوں میں ادویات مفت ملتی تھیں جسے انہوں نے بند کر دیا،انہوں نے غریب عوام کی زندگی تنگ کر دی ہے،اس جتھے کی ڈکٹیشن نہیں چلے گی،بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، میں کمیٹی بنانے کیلئے تیار ہوں،پاکستان کو عظیم ملک بنانے کیلئے اپنا خون بہا نے کیلئے تیار ہیں الیکشن کب ہوں گے اس کا فیصلہ ایوان کرے گا، حکومت کی مدت ایک سال دو مہینے رہتی ہے، اسپتالوں میں ادویات مفت ملتی تھیں جسے انہوں نے بند کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یاسین ملک عظیم ماں کا ایک عظیم بیٹا ہے ، یاسین ملک کو سزا کی پورا ایوان ایک آواز کے ساتھ بھرپورمذمت کرتا ہے جب تک ہمارے جسموں میں خون دوڑ رہا ہے ہم کشمیریوں کی آزادی کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

Leave a reply