سیاسی جماعت کے عہدیدار کے قتل کا معمّہ حل،ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں
ضلع ویسٹ پولیس نے سیاسی جماعت کے عہدیدار کے قتل کا معمّہ حل کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔مورخہ 29 دسمبر 2022 کو شیر محمد خان ولد گل محمد خان کو شاہی آباد قبرستان فرنٹیئر کالونی میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔قتل کا مقدمہ الزام نمبر 1057/2022 بجرم دفعہ 302/34 مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ پیرآباد میں درج ہے۔ایس ایچ او پیرآباد نے ٹیکنیکل و خفیہ بنیادوں پر کامیاب کاروائی کر کے مرکزی ملزم عمیر ولد غفور خان کو گرفتار کیا۔ملزم مقتول کا دوست ہے اور ملزم نے آپسی رنجش کی بنیاد پر مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ملزم نے از خود مقتول کو فون کال کر کے جائے وقوعہ پر قتل کرنے کے لئے بلایا تھا۔گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا، ملزم کے دیگر فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف
پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا
دوسری جانب سعید آباد A25 روڈ RRF ہیڈ کوارٹر کے پاس موٹرسائیکل گشت پر مامور پولیس پارٹی پر مسلح ملزمان نےفائرنگ کی ہے، تھانہ سعید میں تعینات کانسٹیبل حنیف پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی جسے طبی امداد کے لیے آغا خان ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔موٹرسائیکل گشت پر مامور چار رکنی پولیس پارٹی A25 بس اسٹاپ سے حب ریور روڈ کی جانب جارہے تھے سامنے سے رانگ وے آنے والے 125 موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔موقع پر مزید نفری طلب کر کے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کی آغا خان ہسپتال آمد ہوئی ، انہوں نے ملزمان کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی۔ انہوں نے پولیس اھلکار کی ہر ممکن اور بہترین علاج و معالجے کی ہدایات جاری کیں۔