سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ملکی سلامتی کے اداروں پر تنقید کا سلسلہ رکنا چاہئے

0
26

سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ملکی سلامتی کے اداروں پر تنقید کا سلسلہ رکنا چاہئے

عمران خان کی حکومت کے جانے کے بعد عمران خان کی حمایت میں انکے حامی سڑکوں پر نکلے،

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کو ملک کے نیا وزیراعظم ہونے کا اعلان کیا اور چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہباز شریف سے ملک کے نئے وزیر اعظم کا حلف لیا جس کے بعد سے ملکی سیاسی صورتحال نے ایک نیا موڑ لیا-

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کو سازش قرار دیا کہا کہ ان کے خلاف سازش ہوئی جبکہ عدلیہ اور افواج کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا

یکم اپریل کو عمران خان نے کراچی میں جلسہ کیا جس میں قوم سے خطاب کیا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے جلسے میں شامل ہوئی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نیوٹرل ہونے کی اللہ نے ہمیں اجازت نہیں دی نیوٹرل صرف جانور ہوتا ہے بعد ازاں عمران خان نے اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں بھی جلسہ کیا

اپنے ایک جلسے میں مریم نواز شریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کور کمانڈر پشاور کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جو شخص جس سے یہ یعنی عمران خان بے فیض ہوا اس وجہ سے یہ حکومت زمین پر آ گئی ہے

کچھ سیاسی قیادت کے ساتھ صحافیوں جیسے عمران خان نے ان بیانات کو ہائی لائٹ کیا اورتنقید کا نشانہ بنایا تاہم بعد ازاں پاک فوج کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ عوام اور سیاسی پارٹیوں سے درخواست ہے کہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، ہم اس سے باہر رہنا چاہتے ہیں اداروں کی کرادر کشی کسی صورت قبول نہیں کسی نے پاکستان کے خلاف سازش کرنے کی کوشش کی تو کامیاب نہیں ہونے دیں گے

فوج مخالف منفی پروپیگنڈہ کو فوری رک جانا چاہئے، اس پروپیگنڈہ کے منفی اثرات کو قومی اخبار کے اداریئے میں واضح کیا گیا ہے، پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک اداروں کے خلاف ایسے منفی بیانئے کو برداشت نہیں کر سکتے-

عمران خان کا فوج میں تقیسم کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا 

سپاہی کبھی غدار نہیں ہوتا،افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم

کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

Leave a reply