سیاسی میدان کوبھی کرکٹ کا میدان سمجھنے والے ناکام ہو گئے، مائزہ حمید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ،رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاسی میدان کوبھی کرکٹ کا میدان سمجھا مگروہ بری طرح ناکام ہوئے اپنے ایک بیان میں ن لیگی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت بحرانوں کا شکار حکومت ہے، تبدیلی کے نام پر ملک بھر میں تباہی مچا دی گئی، اب اداروں کو آگ لگانے کی باتیں وزرا کی جانب سے کی جا رہی ہیں، سب سن لیں الیکشن کمیشن سمیت کوئی ادارہ عام انتخابات میں ووٹ چوری نہیں کریگا عام انتخابات پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق نہیں ہوں گے صاف شفاف ہوں گے مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کوآگ لگانے اورجہنم میں پھینکنے کے بیان کے بعد ثابت ہوگیا حکمران ناکامی اوربدنامی سے پریشان اور ذہنی طورپرمفلوج ہوچکے ہیں ،دوسری بار اقتدارکا خواب دیکھنے والوں کے لئے کوئی مشین کارآمد نہیں ہوگی عمران خان نے سیاسی میدان کوبھی کرکٹ کا میدان سمجھا مگروہ بری طرح ناکام ہوئے جھوٹ بولنے عوام کے ساتھ کئے گئے ہروعدے اوردعوے سے منحرف ہونے والے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی عوام نے حکومتی کارکردگی دیکھ لی … سیاسی میدان کوبھی کرکٹ کا میدان سمجھنے والے ناکام ہو گئے، مائزہ حمید پڑھنا جاری رکھیں