سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

0
32
lahore high court

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جلسے جلوس اور سیاسی اجتماعات روکنے کےلیے درخواست پر سماعت ہوئی

سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن، پی ٹی آئی ، مسلم لیگ، پیپلز پارٹی کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، جلسے، جلوس پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا جائے،

واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا کی وجہ شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ ابھی کورونا کم ہوا ختم نہیں ہوا .درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ سیاسی اجتماعات کی وجہ سے کورونا پھیلنے کا شدید خطرہ ہے ہے.

درخواست گزار ڈاکٹر سلمان کاظمی نے درخواست میں بتایا کہ سیاسی جماعتیں کورونا سے بچائو کے اقدامات نہیں کر رہیں اور بچائو کے ایس او پی پر عملدرآمد بھی نہیں کیا جارہا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، جلسے اور جلوس پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے

گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

Leave a reply