سیاسی مخالف کو غدار کہنے کے بیانیے نے ہر دور میں شکست کھائی،مریم اورنگزیب

0
42

سیاسی مخالف کو غدار کہنے کے بیانیے نے ہر دور میں شکست کھائی،مریم اورنگزیب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل نالائق ٹولہ ملک پر مسلط ہے،عوام کی گیس، بجلی ادویات چوری ہوچکی ہیں ،الیکشن میں آر ٹی ایس بٹھا کر تجربہ کیا گیا

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں آئینی اور بنیادی حقوق اس وقت معطل ہیں ،سیاسی طاقت استعمال کرکے کبھی سیاسی مخالفین کو جیل ڈالا جاتا ہے کبھی میڈیا کی آواز دبائی جاتی ہے ،تین بار منتخب وزیراعظم کیخلاف ایمپائر کی انگلی کا اشارہ کرکے سازش کی ،سیاسی مخالف کو غدار کہنے کے بیانیے نے ہر دور میں شکست کھائی ،پی ٹی آئی کے سیاسی وقار والے افراد نے کرائے کے ترجمانوں کیساتھ بیٹھنا چھوڑ دیا ہے،کل وزیراعظم اور آج صبح سے یہی گردان چل رہی ہے ،نوازشریف کہ چکے ہیں کہ ہماری لڑائی عمران خان سے نہیں ہے

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف وزیراعظم تھے تو واجپائی خود پاکستان آئے تھے،پاکستاب ایٹمی قوت بن چکا تھا، ہاتھ بڑھانا ہمسایہ ممالک کی مجبوری تھی، نوازشریف نے ملک کی عزت پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا،مودی چل کر نوازشریف نہیں منتخب وزیراعظم کے گھر آیا تھا ،مودی آیا تو ملک معاشی ، سیاسی اور دفاعی لحاظ سے مضبوط تھا،دوسری طرف سلیکٹڈ وزیراعظم ہو تو مودی کے الیکشن کے دوران کہا جاتا ہے مودی جیتا تو مسئلہ کشمیر حل ہوگا ،مودی جیتا تو سقوط کشمیر ہوا، کشمیریوں کے حقوق پامال ہوئے ،موودی کو مس کالز دی گئیں اور ترلے کیے گئے کہ ہمارا فون اٹھائو ،ہم کسی کو غداری کا سرٹیفکیٹ نہیں دینگے

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی وزارت عظمی میں کشمیر کا سودا ہوا،مودی فون نہیں اٹھاتا تو کابینہ میں ماتم ہوتا ہے ،غدار وہ ہوتا ہے جو آئین کیساتھ غداری کرتا ہے ،مشرف واحد غدار ہے، اسے جب قانونی سہولت ملی تو عمران خان وزیراعظم تھے ،غداری کے فتوے فاطمہ جناح، حسیب شہید سرور دی، بھٹو، بی بی اور نوازشریف کو دیے گئے ،عمران خان نے امریکہ اور ایران میں کہا القاعدہ آئی ایس آئی نے بنائی تھی،ملک کیلئے خون اور جان دینے والوں پر الزام لگایا گیا ،اداروں اور عدلیہ کو گھٹیا سیاست میں گھسیٹا جا رہا ہے

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ہائی کورٹ کیخلاف بات کی کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ،سبھی کا خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں، کسی کے باپ کا پاکستان نہیں ،جن کا خون مٹی میں شامل ہے وہ جواب مانگتے ہیں ،حکومتی ترجمان زبان بندی کر لیں ورنہ جواب دینا ہمیں بھی آتا ہے ،شہباز شریف کو نوازشریف کے نظریہ کیساتھ کھڑا ہونے پر گرفتار کیا گیا

Leave a reply