سدرن پنجاب کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

0
21

سدرن پنجاب کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

باغی ٹی وی : سدرن پنجاب کی تمام 14 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی تمام 14 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ یہ تمام اسکواڈز 5 سے 31 جولائی تک جاری رہنے والے انٹر سٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔

پی سی بی نے کُل93 میں سے مجموعی طور پر 38 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے، باقی ماندہ 55 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا۔

یہ انٹر سٹی ٹورنامنٹ دراصل نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیےاپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں میں جگہ بنانے کا ایک واضح راستہ ہے، جس کا حصہ بننے پر انہیں ستمبر سے شروع ہونے والے پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 22-2021 میں شامل فرسٹ کلاس، نان فرسٹ کلاس، پچاس اوورز اور بیس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹس میں نمائندگی کا موقع مل سکتا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں شامل ہر میچ 2 روز پر مشتمل ہوگا، جہاں ایک دن میں 100اوورز پھینکے جائیں گے۔ دو روزہ میچ کےہر دن میں مجموعی طور پر 7 گھنٹوں اور 20 منٹ کا کھیلا ہوگا۔ اس دوران دوپہر 12 سے 2 بجے تک 2 گھنٹے کا وقفہ رکھا گیا ہے۔ ان میچز کو نتیجہ خیز بنانے کی غرض سے دونوں ٹیموں کے لیے پہلی اننگز کو 75 اوورز تک محدود رکھا گیا ہے۔ کسی بھی باؤلر کو ایک اننگ میں زیادہ سے زیادہ 15 اوورز کروانے کی اجازت ہوگی۔

ان اسکواڈز کا انتخاب قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے میرٹ پر کیا ہے ۔ پہلی مرتبہ ہوگا کہ اس سطح پر کھلاڑیوں کو میچ فیس بھی دی جائے گی ۔ پی سی بی نے یہ فیصلہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا ہے۔

اسکواڈز:
سدرن پنجاب:
بہاولنگر سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
عبدالرحمن ، احمد رضا سعید ، علی عدنان اختر ، علی عمر ، اسد خان ، اشعر رحمت ، فیصل محمود ، جہانزیب آرائیں، خالد محمود ، محمد عدیل الرحمٰن ، محمد عاقب شفیق ، محمد باسط ، محمد بلاول ، محمد حماد خالد ، محمد عمر طارق ، محمد عثمان طفیل ، صلاح الدین ، صہیب ارشد ، تقی انور اور وسیم محمود

بہاولپور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
علی عمران ، علی رضا ، غلفام عزیز ، حافظ غلام محمد ، معین الدین ، محمد وقاص خان ، محمد ارشاد ، محمد عمران ، محمد مزمل خان ، محمد نوید ، محمد سلیم ، محمد شاہان اکرم ، محمد عمیر ، محمد ظاہر صدیق ، مراد رؤف ، شیر محمد ، عمر عباسی ، ولید اقبال اور ذیشان اکبر

ڈیرہ غازی خان سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
علی احمد ، عمار علی ، فیصل عبد اللہ ، افتخار احمد ، محمد عامر میر ، محمد ارسلان ، محمد آصف فواد ، محمد باسط ، محمد عرفان رفیق ، محمد جہانگیر ، محمد جہانزیب ارشاد ، محمد جنید ، محمد ندیم ، محمد سعید ، محمد شکیل ، سید سلمان حیدر ، شہزاد اختر ، عمیر فتح ، یاسر عباس اور زاہد سجاد

خانیوال سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
اجمل عمر ، علی ماجد ، عمار الحق ، انصر مشتاق ، ارسلان حیدر ، گلفام اقبال ، حسنین ابرار ، مومن حیدر ، محمد عابد ، محمد ارسلان ضیا ، محمد مصعب شہزاد ، محمد تنویر ، نعیم اکرم ، نجم عباس ، صدام حسین ، سعید اختر ، صائم ایاز ، ثمر عباس ، طاہر محمود اور زین العابدین

لیہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
افراسیم حسین ، علی اسد ، عون عباس ، اسد سلطان ، فیضان ظفر ، فرمان علی ، فصیح رفیع ، کلیم اللہ ، مدثر نذیر ، محمد فیصل ، محمد صغیر ، محمد سلمان حسین ، محمد تیمور خان ، محمد عمیر خان ، مزمل تحسین ، ریاست علی ، صفی الرحمٰن ، سید عمار یاسر ، سید تقی حیدر اور شہرام حسین

لودھراں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
عدنان ارشد ، علی ارحم ، علی حیدر ، اللہ دتٰہ ، امیر حمزہ ، ہمایوں الطاف ، خبیب احمد ، محمد عاطف ، محمد عمران عادل ، محمد عرفان ، محمد کامران اسماعیل ، محمد صداقت ، محمد عمر فاروق ، محمد زاہد ، راؤ الطاف حسین ، سعد الدین خان ، شہباز خان ، شعیب بلال ، سکندر خان اور وسیم ظفر

ملتان سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
احمد حسن ، اویس شہزاد ، غلام رحمٰن ، حارث جاوید ، مدثر گیلانی ، معیز احمد ، محمد احسن بیگ ، محمد اکرم ، محمد وقار ، راؤ عرفان ، سیف الرحمٰن ، صلاح الدین ، سمیع اللہ خان ، ثاقب عارف ، شاہد بشیر ، شعیب اللہ دتٰہ ، طلحہ ممتاز ، عثمان شفیق اور وسیم اکرم

مظفرگڑھ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن :
عبداللہ ہمدانی ، عدنان فیض ، عدنان گل ، عون شہزاد ، غلام مرتضیٰ ، حسیب اللہ ، محمد عامر اعجاز ، محمد احسان ، محمد منصور ، محمد رمضان ، محمد شہریار ، محمد سدیس ، محمد یٰسین ، رانا سعید اللہ ، سعد محمود ڈار ، ثناء اللہ بشیر احمد ، شایان خلیل ، شعیب …

Leave a reply