آصف زرداری کا ریمانڈ ؟ فیصلہ محفوظ

0
26

سابق صدرآصف زرداری کے ریمانڈ کے حوالہ سے درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، جو بیس منٹ بعد سنایا جائے گا

نیب کی آصف زرداری کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا

آصف زرداری کو ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا احتساب عدالت 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا. آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ شفاف تفتیش سے ہی شفاف ٹرائل ہوتا ہے،اس عدالت کو گمراہ نہ کیا جائے ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فاروق نائیک مجھ سے بہت سینیر ہیں، اگر یہ پہلے بولنا چاہتے ہیں تو بول لیں،نیب نے آصف زرداری کے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کئے اور کہا کہ آصف زرداری مکمل صحت مند اور فٹ ہیں،گرفتاری کے بعد آصف زرداری کا طبی معائنہ کرایاگیاہے ، جس پر سابق صدر کے وکیل نے کہا کہ ان کی اپنی دستاویز میں بلڈ پریشر سامنے لکھا ہے،نیب حکام نے کہا کہ یہ معمولی بیماریاں پہلے سے موجود تھیں، فاروق نائیک نے کہا کہ یعنی آپ خود ہے تسلیم کر رہے ہیں کہ آصف زرداری مکمل فٹ نہیں ہیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آصف زرداری کو ایسی کوئی خطرناک بیماری نہیں ہےجس سےان کی جان کوخطرہ ہو،کہیں نہیں لکھا کہ بیماری سے آصف زرداری کی جان کو خطرہ ہے، فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ چیئرمین نیب کے پاس تفتیش کےدوران گرفتاری کا اختیار ہے،ریفرنس دائر ہوچکا تو وہ وقت گزر چکا ہے،وارنٹ گرفتاری اور گراؤنڈز ہمیں فراہم نہیں کیے گئے،ہمیں گرفتاری کی وجوہات ابھی پتا چل رہی ہیں،عدالت نےمجھے ضمانت کی درخواست پردلائل مکمل ہونے پرکہاکیس لاز دےدیں، آصف زرداری کو گرفتارکرکےامتیازی سلوک کیا گیا ، فاروق ایچ نائیک نے مزید کہا کہ یہ ریفرنس عدالت میں زیرسماعت ہے، تفتیش کا مرحلہ نہیں ،عدالت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا حکم دے، نیب نے عدالت سے آصف زرداری کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

 

زرداری کی گرفتاری کے بعد یوسف رضا گیلانی نے کیا کہہ دیا؟اہم خبر

آصف زرداری کو گرفتاری کے بعد کہاں منتقل کیا جارہا ہے؟ بڑی خبر

اور بالآخر آصف زرداری گرفتار

نیب نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا، زرداری کی میڈیکل کی تیاری بھی کر لی

نیب ٹیم زرداری کو گرفتار کرنے پارلیمنٹ ہاوس روانہ

آصف زرداری اگر ……یہ کام کریں تو گرفتاری سے بچ سکتے ہیں.

نیب ٹیم زرداری ہاوس داخل، پولیس نے گھیرے میں لے لیا

زرداری کی گرفتاری سے نیب کو روک دیا گیا، بڑی خبرآ گئی

قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف نے زرداری کے ساتھ کس کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کر دیا؟

مجھے تقریر نہ کرنے دی گئی تو پھر دیکھتا ہوں کہ بلاول کیسے تقریر کرتا ہے؟ شیخ رشید

سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے کل زرداری ہاوس سے گرفتار کیا تھا، آج آصف زرداری کو جسمانی ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ہے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. ضلعی حکام نے سیکورٹی پلان جاری کیا ہے جس کے مطابق 300 اہلکار نیب راولپنڈی کے باہر تعینات ہوں، ٹریک پولیس کے 200 سے زائد اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے، نیب دفتر کے اطراف کی تمام سڑکیں بند رہیں گی. سیکورٹی کے لئے احتساب عدالت اور نیب دفتر کے باہر رینجرز بھی موجود ہے.

 

زرداری کی درخواست ضمانت مسترد،عدالت نے گرفتاری کی اجازت دے دی

آصف زرداری ضمانت توسیع کیس، دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ

عید کی چھٹیاں ختم، زرداری سمیت نیب کس کس کو کر رہا ہے گرفتار، اہم ترین خبر آ گئی

ہم ایسے کام نہیں کرتے….زرداری نے ایسا کیوں کہا؟

Leave a reply