والدین پریشان نہ ہوں:حکومت نےسکولوں میں داخلےکےلیے ب فارم کےحوالےسےاہم رعایت دے دی

لاہور:والدین پریشان نہ ہوں:حکومت نےسکولوں میں داخلےکےلیے ب فارم کےحوالےسےاہم رعایت دے دی،اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب نے سکولوں میں داخلے کے حوالے سے ب فارم سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے

ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت کی طرف سے طلباء کے ب فارم کے اندراج کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع دے دی گئی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 31 مارچ تک تاریخ میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے ب فارم کے اندراج کا معاملہ، طلباء کے ب فارم کے اندراج کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ طلباء اب 31 مارچ تک ب فارم کا اندراج کرواسکیں گے۔

اس سے قبل ب فارم جمع کروانے کیلئے 28 فروری آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ صوبہ بھر میں ابھی تک 88 فیصد بچوں کے ب فارم کا اندراج ہوسکا ہے۔ سکول ایجوکیشن کیمطابق تاریخ میں توسیع نادرا آفس میں رش کے باعث کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.