ایران اور روس کے درمیان خلائی تعاون کے معاہدوں پر دستخط
تہران :روس اور ایران کے درمیان دفاعی تعلقات کی مضبوطی نے مغرب کو پریشان کردیا ہے ، اور اب تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ایران میں ہونے والی 13 ویں بین الاقوامی ایرواسپیس نمائش کے دروان ایران اور روس کے درمیان خلائی میدان میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی جزیرے کیش میں ہونے والے بین الاقوامی ایرواسپیس نمائش میں ایران اور روس کے درمیان خلائی میدان میں مشترکہ تحقیقات، سیٹلائٹ ڈیزائن، مشترکہ پروڈکشن، لانچ اور سیٹلائٹ ٹیسٹنگ کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں.
خلائی شعبے میں تعاون کی اس تقریب میں ایرانی خلائی ایجسنی کے سربراہ حسن سالاریہ اور روسی خلائے ایجنسی روس کاسموس کے سربراہ یوری بورسوو موجود تھے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ روس اور ایران مستقبل قریب میں مزید معاہدے کرنے جارہےہیں
یاد رہے کہ جزیرہ کیش میں ہونے والی اس بین الاقوامی نمائش میں 90 ایرانی کمپنیوں کے علاوہ روس، چین، ایتھوپیا کی مختلف کمپنیاں بھی شریک ہیں۔ یہ نمائش 13 دسمبر کو شروع مہوئی جو 16 دسمبر تک جاری رہے گی۔