سہالہ پولیس کے محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل

0
24

ایس ایچ او تھانہ سہالہ انسپکٹرمرزا محمد گلفراز نے کہا ہے کہ تھانہ سہالہ کی حدود میں واقع امام بارگاہوں مجالس، جلوسوں، کی سیکورٹی کوفول پروف بنایا جاۓ گا، امن امان کے حوالے سے علماء کرام ذاکرین امن کمیٹی کے ممبران منثظمین امن کا درس دیں انتشار انگیز تقریروں سے پرہیز کیا جائے، محرم الحرام مجالس کے دوران کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس اوپیز پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، علاقوں میں قائم مساجدامام بارگاہوں کے سیکورٹی انتظامات کے جائزہ کے لیے وزٹ منتظمین سے ملاقات اور ہدایت جاری کی
ہیں، تھانہ سہالہ پولیس نے محرم الحرام میں تمام مجلس میں سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ،منتظمین سیکورٹی پر مامور پولیس افسران سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں، مجالس میں آنے والے ہر شخص کی دو پوائنٹ پر تلاش لی جائے گی، عزادار بھی پولیس اور سیکورٹی پر مامور جوانوں سے تعاون کریں گے.

Leave a reply