سکولوں کی دوبارہ ممکنہ بندش،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کا اپنے لائحہ عمل کا اعلان

0
31

سکولوں کی دوبارہ ممکنہ بندش،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کا اپنے لائحہ عمل کا اعلان
باغی ٹی وی : صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہےکہ بڑھتے کرونا کیسز کی وجہ حکومتی نااہلی اور سیاسی اجتماعات و جلسے ہیں‌جس کی ہم مذمت کرتے ہیں. اس سے پہلے ہی کوویڈ میں 7.5کروڑطلباءکی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے:

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم،چیف جسٹس،آرمی چیف اور NCOC غیر قانونی سیاسی اجتماعات و جلسوں کا نوٹس لیں اور رکوائیں.سیاسی اجتماعات و جلسےحکومتی پالیسی وNCOC کے فیصلوں کی تحضیک ہے.
سیاسی اجتماعات و جلسوں سے کرونا پھیلنےاور کروڑوں پاکستانیوں کو جان کا خطرہ ہے۔اقوامِ متحدہ،یونیسف،یونیسکووعالمی بنک کی ایڈویزری کےمطابق کورونا کے خدشات میں بھی سکولز کھلے رکھے جائیں،بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں.

وقت قلت کی وجہ سےموسم سرماتعطیلات نہیں ہونگی .تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست تک کرنے کی تجویز مسترد: سرکاری سکولز میں زیرتعلیم 2.5 کروڑطلباہمارے بچے ہیں،SOPs عملدرآمد کیلئے50ارب روپے چاہیے، فوری ادا کیے جائیں.

کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولز SOPs پر مکمل عمل کر رہے ہیں:آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے ثابت کیا ہے کہ طلباءتعلیمی اداروں میں مکمل محفوظ ہیں.سکولزکو بند کرنے کی افواہوں پر کان نہ دھریں، ماسک پہنیں اور SOPs پر لازمی عمل کری.سول سوسائیٹی وحکومت ملکرSOPs کو یقینی اور بچوں کو محفوظ بنائے:

بچوں کی تعلیم،صحت وتحفظ اولین ترجیح،کوتاہی برداشت نہیں کریں گے.

Leave a reply