یوم آزادی سکھوں نے بھی بڑی دھوم دھام سے منایا، پاکستان زندہ باد ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں نے جزبات گرما دیئے

0
49

ننکانہ صاحب : پاکستان میں آباد اقلیتوں نے بھی بھرپور انداز سے آج یوم آزادی مناکر وطن عزیز سے اپنا پیار،محبت اور اس وطن کے لیے قربانیوں کا اعادہ کرکے بھارت کو پریشان کردیا ہے. اطلاعات کے مطابق آج ملک بھر میں سکھوں کی طرف سے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر میں بھی یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات ہوئیں. سکھ کمیونٹی کی طرف سے سب سے بڑی تقریب ننکانہ صاحب میں ہوئی


ننکانہ صاحب میں ہونے والی یوم پاکستان کی اس تقریب میں سکھ کمیوٹنی کے تمام افراد نے شرکت کی ، اس موقع پر سکھ بچوں ، جوانوں اور بوڑھوں نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم سے بنے ہوئے لباس پہن کر ملک پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے. سکھ جوان پاکستان کے ملی ترانے پڑھ پڑھ کر اجتماع کو گرماتے رہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سکھوں نے بھارت کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دیں گے اور بری نظر سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ دیں گے.


یاد رہے کہ حسب سابق ہر سال سکھ کمیونٹی پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بڑے جوش وجزبے سے یہ دن مناتےہیں اور پاکستان سے اپنی محبت اور وفا کا اظہار کرتے ہیں. ننکانہ صاحب میں آج ہونے والی تقریب میں سکھوں نے یہ نعرے لگا کردلوں کو گرما دیا کہ پاکستان زندہ باد ، کشمیر بنے گا پاکستان .

Leave a reply