سکم میں‌ بھارت کے فوجیوں کی پھر سے شامت آگئی

0
31

سکم میں‌ بھارت کے فوجیوں کی پھر سے شامت آگئی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، بھارت اور چین کے فوجوں کے درمیان جھڑپیں‌ہوئی ہیں. اطلاعات کے مطابق دونون جانب سے فوجیوں کے زخمیو ہونے کی اطلاعات بھی ہیں . اس سلسلےمیں چین نے بھارت کے 38 بھارتی فوجی زخمی کرنے کا دعویٰ‌ کیا ہے .

اس سلسلےمیں معروف اینکر پرسن اور سینئر صحافی مبشر لقمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق چین اور بھارت کی متنازع سرحدی علاقے کو لے کر ایک بار پھر سے کشیدگی پائی جاتی ہیں۔ نیپال اور بھوٹان کے درمیان واقع شمالی سکم کے علاقے ناکولا سیکٹر کے قریب میں تازہ ترین جھڑپوں میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی آرمی نے اس حوالے سے بیان دیا ہے کہ 20 جنوری کو سکم کے ناکولا سیکٹر میں چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان معمولی جھڑپ ہوئی لیکن مقامی کمانڈز نے ہی صورتحال کو جلد سنبھال لیا۔

واضح رہے 6 ماہ قبل چین اور بھارت کے افواج کے درمیان لداخ میں جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں ایک جھڑپ کے دوران 20 بھارتی فوجی ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ بعد ازاں دونوں ممالک نے اتفاق رائے سے معاہدے کے تحت اپنی افواج کو پیچھے ہٹادیا تھا

Leave a reply