سکھر:سندھ: ایک اورصحافی قتل کردیا گیا مگربھٹواب بھی زندہ ہے ،اطلاعات کے مطابق سندھ کہیں کتوں نے لوگوں کوکاٹنا شروع کردیا ہے تو کہیں صحافی آئے ہیں زیرعتاب، آج پھرسندھ کا بیٹا ، صحافت کا علمبردار اجے لالوانی نامعلوم دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہوگیا
سندھ کے شہر سکھر میں اجے لالوانی کو گولیاں مار کر موقعے پر قتل کر دیا گیا، مسلح افراد آرام سے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے۔
اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا،وسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء حوالے کر دی گئی، جیسے نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں، سکھر پریس کلب کے صحافیوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، صحافی کا دن دیہاڑے قتل سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے.
سندھ صحافی سنگت سندھ یونین حیدرآباد ڈسٹرکٹ کا کہنا تھا کہ سکھر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے صحافی اجے لالوانی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں اور تین دن سوگ کا اعلان کرتے ہیں
یاد رہےکہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ پچھلے سال بھی تین صحافی قتل کردئیے گئے تھے