سندھ اسمبلی PTI کی IG کو ہٹانے کی قرارداد جمع

0
23

پاکستان تحریکِ انصاف نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو ہٹانے کی قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹانے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔حلیم عادل شیخ کو ملیر میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران گرفتار کیئے جانے کے واقعے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں آئی جی سندھ مشتاق مہر کو ہٹانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔
گورنر سندھ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کے لیے وزیرِاعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس کو وارننگ دے رہا ہوں کہ صرف ریاست کی ملازمت کریں، پولیس اپنے رویے میں تبدیلی لائے بصورتِ دیگر وفاق اپنی ذمے داریاں پوری کرے گا۔

Leave a reply