سندھ کے چار تعلیمی اداروں میں کورونا کے مزید سات کیسز رپورٹ

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے سات مزید کیسز چار تعلیمی اداروں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مزید 286 کیسز سامنے آگئے

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او) کے حوالے سے بتایا ہے کہ دو سرکاری اور دو نجی اسکولوں میں کورونا وائرس کے مزید سات کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کی ایک خاتون ٹیچر سمیت چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈی ایچ او حیدرآباد کے مطابق متاثرہ نجی اسکول کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ کورونا کیسز والے متاثرین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کچھ دیر قبل بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 286 کیسز سامنے آگئے ہیں جب کہ دو متاثرہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی اہم معاون خصوصی بھی کرونا کا شکار


انہوں نے کہا ہے کہ اب تک ایک لاکھ 54 ہزار دو سو 47 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جب کہ دو ہزار 5 سو 83 متاثرہ افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس وقت ایک سو 69 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 22 کورونا متاثرین وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دوسو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ شہر قائد میں سب سے زیادہ 62 کیسز ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق ضلع جنوبی سے 49، کورنگی سے 47، ملیر سے 26، وسطی سے 12 اور غربی سے چار کیسز سامنے آئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 659 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 452 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 384 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 7 ہزار 409 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 69 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 652، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 841، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 645، بلوچستان میں 15 ہزار 688، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 59 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 498 مریض سامنے آئے ہیں

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 298 اور سندھ میں 2 ہزار 581 ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 195، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 82 اموات ہوئی ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.